Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی اتحاد کسی ریاست یا قوم کیخلاف نہیں‘ چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد:  سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ یہ اسلامی اتحاد کسی مخصوص ریاست یا قوم کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف کوششیں مزید منظم بنانے کے لیے ہے۔ اتحاد سے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے۔  امن ترقی کی ضمانت اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔
جنرل (ر) راحیل شریف کا ملاقات میں کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد سے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی۔  اتحاد دنیا بھر میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے کوششیں مربوط بنائے گا۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ فعال کردار ادا کرتا رہا ہے ۔
 

شیئر: