Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم شکایت سیل کامیاب قرار‘ عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں’ ’پاکستان سٹیزن پورٹل“شکایت سیل کو حکومت کی زبردست کامیابی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور عوام سے براہ راست رابطے کے لیے وزیر اعظم ہاﺅس میں قائم کیا گیا شکایت سیل عالمی سطح پر کامیابی حاصل کررہا ہے اور اس نظام کی زبردست پذیرائی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ شکایات سیل کی زبردست کامیابی کی راہ ہموار کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے سالانہ عالمی حکومتوں کے اجلاس میں منعقدہ موبائل ایپ مقابلے کے نتائج بھی شیئر کئے جس کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل دنیا کی بہترین سرکاری موبائل ایپ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آئی جبکہ انڈونیشیا پہلے اور امریکہ کی ایپ تیسرے نمبر پر رہیں۔
 

شیئر: