Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سارہ علی نے والدہ کا گھر چھوڑدیا

بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ وہ اپنی والدہ کا گھر چھوڑ کر علیحدہ ہو گئی ہیں۔اداکارہ سارہ علی خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں گاڑی میں گھر کا سامان رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر میں صحافی کے اچانک تصویر بنانے پر سارہ مضطرب نظر آرہی ہیں اور تصویر بنانے سے منع کر رہی ہیں۔
 
 

شیئر: