Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کی ایف آئی اے کی تحقیقات کیخلاف درخواست

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق تحقیقات جاری رکھنے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے توسط سے دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر چکے ہیں جبکہ جے آئی ٹی کو عدالت نے نیب کی معاونت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے بعد بھی ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے۔
آصف زرداری کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کو بھی طلب کیا ہے، اور ان سے مخصو ص بینک اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ایک طرف نیب دوسری طرف ایف آئی اے متوازی تحقیقات کررہا ہے۔  ایک ہی معاملے پر 2 اداروں کا تحقیقات کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ ایف آئی اے کا تحقیقات جاری رکھنا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی بھی ہے ۔درخواست میں آصف علی زرداری نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ ایف آئی اے اورجے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنے کا حکم دے ۔

شیئر: