پاکستان نے ہندوستانی الزامات پھر مسترد کردئیے
اسلام آباد... پاکستان نے کشمیر میں حملے سے متعلق ہندوستانی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بغیر ثبوت پاکستان کو ملوث کرنے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان میںتعینات غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے قیام کے خواہاں ہے۔ پلوامہ کے وا قعہ پر تصدیق کے بغیر پاکستان پر الزام لگانا افسوس ناک ہے۔ پاکستان ہندوستانی الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بریفنگ کا مقصد ہندکے الزامات پر حقائق سے آگاہ کرنا ہے۔ ہند الزامات لگا کر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔