Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کلبھوشن_جادھو

عالمی عدالت میں ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادوکیس میں ہند18فروری جبکہ پاکستان 19 فروری کو دلائل پیش کرےگا۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کے حکام اور وکلاءپر مبنی پاکستانی وفد ہیگ جائےگا۔ ٹویٹر صارفین نے کلبھوشن یادو کے حوالے سے کیا لکھا ،آئیے دیکھتے ہیں ۔
عاصم خان نے ٹویٹ کیا: آج تک ہند جو ایک دہشتگرد ملک ہے اور پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی کرتا ہے اور الزام پاکستان پر لگاتا ہے لیکن ثبوت نہیں اور ہمارے پاس تو کلبھوشن ہندوستانی دہشتگردی کی زندہ مثال ہے۔ ہندصرف جھوٹے الزامات لگاتا ہے ۔
ملیحہ شہباز نے لکھا: کلبھوشن ایک ہندوستانی شہری ،بحریہ کا ملازم جسے ہند نے بلوچستان میں دہشتگردی کےلئے بھیجا۔
عرفان نے سوال کیا کہ کیا ہند بتائےگا کہ کلبھوشن پاکستان میں کس یاترا پر آیا تھا؟اور اس کی دہشتگردی کی کارروائیوں میں کتنے پاکستانی سویلین اور پاک فوج کے جوان شہید کئے گے؟
عبدالمالک نے لکھا: وادی میں دہشت گردی کی علامت ہند پاکستان میں بھی کئی بےگناہ انسانوں کاقاتل ہے،بلوچستان کا قصاب کلبھوشن یادو 1345 معصوم پاکستانی شہریوں کا قاتل ہے۔ 
محمد حنظلہ طیب نے ٹویٹ کیا: ہند، پاکستان پر الزام تراشی کرنے کی بجائے عالمی عدالت میں اس بات کو واضح کرے کہ کلبھوشن یادو دہشتگردی کرنے پاکستان میں نہیں آیا تھا تواُس نے اپنا ذاتی پاسپورٹ استعمال کرنے کے بجائے جعلی پاسپورٹ کیوں استعمال کیا؟
محمد افکار کا کہنا ہے: کلبھوشن یادو ہندسے آیاجو ایک دہشتگرد تھا۔ وہ پاکستان کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ بلوچستان اور کراچی میں اس کی جعلسا زی مکمل طور پر عیاں ہوچکی تھی۔
ارم فرحان نے ٹویٹ کیا: کلبھوشن کو سزا موت دی جائے کیونکہ یہ ہزاروں قیمتی جانوں کا قاتل ہے۔
 
 

شیئر: