Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں صحت نگہداشت کی گشتی نمائش کا افتتاح

 مکہ مکرمہ۔۔۔ یہاں محکمہ صحت نے مکہ مکرمہ میں صحت نگہداشت کی گشتی نمائش کا افتتاح کردیا۔ اس کے ذریعے لاعلاج امراض کا پیشگی معائنہ کیا جارہا ہے جبکہ صحت نگہداشت کے پروگرام کیلئے تعارفی کیمپ بھی مکہ مال مارکیٹ کے بالمقابل قائم کیاگیا ہے۔ افتتاح مغربی ریجن میں صحت پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وائل مطیر نے مختلف اداروں کے عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیدائش سے لے کر آخری سانس تک پائیدار صحت کے فروغ کیلئے جسمانی ، ذہنی آگہی فراہم کی جارہی ہے۔ یہ محکمہ کا بڑا ہدف ہے۔ نمائش دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ آنے والے بلڈ پریشر ، ذیابیطس ، کولسٹرول اور مٹاپے کے پیشگی معائنہ کرا رہے ہیں۔ یہاں صحت کے حوالے سے متعدد فلمیں بھی دکھائی جارہی ہیں۔ 

شیئر: