Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیل کے اجازت نامے کی خلاف ورزی پر جرمانہ

عرعر ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے عرعر میں فوجداری کی عدالت کے حکم کی تعمیل میں مقامی شہری محمد بن صالح الدوسری کی تشہیر 2سعودی اخبارات میں کرادی۔ الدوسری پر الزام تھا کہ اس نے سیل سے متعلق جاری کردہ اجازت نامے کی خلاف ورزی کی ہے۔ عرعر میں فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر الدوسری پر جرمانہ اور مقامی اخبارات میں اسکی تشہیر خود اسکے خرچ پر کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔
 

شیئر: