Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی حکام نے داعش کی فنڈنگ کرنے والا سب سے بڑا عالمی گروہ گرفتار کر لیا

     بغداد- - - - -عراق حکام نے داعش کی فنڈنگ کرنے والا سب سے بڑا عالمی گروہ گرفتارکر لیا۔ عراقی محکمہ خفیہ کے اہلکاروں نے فرانس کے 20اور عراق کے 15داعشیوں کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے کروڑوں ڈالر برآمد ہوئے۔ یہ گروہ دہشت گرد تنظیم داعش کی فنڈنگ انتہائی پیچیدہ  طریقے سے کر رہا تھا۔ مختلف قسم کی دکانیں اور ادارے چلا رہا تھا اور ان کے توسط سے دہشت گرد تنظیم کو فنڈ فراہم کر رہا تھا ۔عراق کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عراقی حکام کو کچھ عرصہ قبل داعش کے خلاف قائم عالمی اتحاد نے فرانس کے ملزمان حوالے کئے تھے۔ ان سے پوچھ گچھ کے نتیجے میں پتہ چلا کہ داعش سے 15عراقی بھی منسلک ہیں۔ ان کے قبضے سے 500ملین ڈالر سے زیادہ برآمد ہوئے۔ عراقی محکمہ خفیہ کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم کے جنگجو جعلسازوں کا بھی ایک گروپ قائم کئے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ دریں اثناء مغربی عراق کے االانبار صوبے میں الحشد کے ایک رہنما قطری العبیدی نے بتایا کہ الجزیرہ آپریشن کمان 150دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ان میں سے بیشتر پیشہ ور مجرم ہیں اور عراقی عدالت کو مطلوب ہیں۔ دوسری جانب عراقی فوج کے ایک بریگیڈیئر نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کے ہمراہ خواتین او ربچے بھی تھے۔ انہیں جلد ہی متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ داعش کے 200جنگجوؤں نے سوریا ڈیموکریٹک فورس کے سامنے ہتھیار ڈالے تھے۔ یورپی ممالک داعش میں شامل اپنے شہریوں کی ملک واپسی کے حوالے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ وہ انہیں ٹائم بم قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -جدہ حج ٹرمینل پر آمدورفت کے مقامات کو پرفضا بنانے کا کام شروع

شیئر: