Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخری گولی اور آخری سانس تک لڑیں گے

راولپنڈی...پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہندوستان میں باتیں ہورہی ہیں کہ ہم جنگی تیاریاں کررہے ہیں۔ کوئی جنگی تیاری نہیں کررہے۔ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان کی پہل پر جواب دیں گے۔ہماری جنگی تیاری دفاع میں ہوگی۔جارحیت ہوئی توآخری گولی اور آخری سانس تک لڑیں گے۔مادروطن کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ آئی ایس پی آر میں میڈیا بریفنگ میں میجر جنرل آصف غور نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اس مرتبہ فوجی ردعمل مختلف قسم کا ہوگا۔ آپ ہمیں حیران نہیں کرسکتے۔ ہم آپ کو حیران کریں گے۔امید کرتا ہوں کہ پاکستان کی طرف سے آپ کو پیغام مل گیا ہوگا۔توقع کرتے ہیں کہ آپ حکومت کی امن کی پیشکش پر ذمہ داری سے غور کریں گے اور خطے کی ترقی و امن میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔جنگ میں پہل کی تیا ری نہیں لیکن دفاع ہما را حق ہے۔پاکستان میں ہندوستانی مداخلت اور دہشت گردی کا زندہ ثبوت کلبھوشن کی صورت میں موجود ہے۔خطے میں امن چاہتے ہیں تو ہمارے ملک میں کلبھوشنوں کو مت بھیجو۔پاکستان میں حالات بہتر ہورہے ہوں تو ہندوستان میں کوئی نہ کوئی واقعہ ہوجاتا ہے۔ہندوستانی میڈیا جنگی اور پاکستانی امن کی صحافت کررہا ہے۔ پاکستانی اور ہندوستانی میڈیا میں یہی فرق ہے۔پاکستان بدل رہا ہے۔نیا مائنڈ سیٹ آرہا ہے۔آئندہ نسلوں کو بہتر مستقبل دینے کیلئے ہم معاشی ترقی اور امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پلوامہ واقعات پر کافی چیزیں ہوئی ہیں۔ پلوامہ حملے میں ملوث نوجوان مقامی ہے ۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی پاکستان سے نہیں گئی۔ دھما کہ خیز مواد پاکستان سے نہیں گیا۔ کشمیر میں ہندوستان کی بڑی فوج موجود ہے۔ ایل اوسی پر آبادی سے زیادہ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز تعینات ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی لائن آف کنٹرول عبور کر سکے؟ اس کے باوجودہندوستان نے بغیر تفتیش الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔پاکستان نے اس بار جواب دینے کیلئے تھوڑا سا وقت لیا۔ پاکستان نے الزامات کی تحقیق کی پھر پاکستان کے وزیراعظم نے جواب دیا۔

شیئر: