Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ ہیکرز سے خبردار،ایف آئی اے کاا نتباہ

  اسلام آباد... ایف آئی اے نے واٹس ایپ ہیکرز سے خبردار کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے کہ بیرون ملک سے رقم ملنے کے جھانسے میں نہ آئیں ، یہ فراڈ ہے۔ ہیکرز کی جانب سے کالز کی شکایات پر ایف آئی اے نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔ ایف آئی اے نے صارفین کوبیرون ملک رقم ملنے والی کالز آنے پر کسی قسم کا ڈیٹا نہ دینے کی ہدایت کر دی۔ ایف آئی اے نے کہا کہ واٹس ایپ پر آنے والی ایسی کالز پر کوئی ڈیٹا نہ دیا جائے۔ایف آئی اے کے مطابق ہیکرز کی جانب سے وٹس ایپ ہائی جیک کئے جانے کا خدشہ ہے ۔ایف آئی اے کی جانب سے فیس بک صارفین کے لئے بھی تفصیلی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ فیس بک سیکیورٹی گائیڈ ایف آئی اے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے تیار کی ہے۔انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا سروس فیس بک کے محفوظ استعمال کے لئے صارفین کےلئے تفصیلی معلومات ہیں۔

شیئر: