Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#چور_مچائے _شور

نیب کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری اور ان کے گھر پر چھاپے کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب نیب آصف علی زرداری کے گرد بھی گھیرا تنگ کر رہا ہے۔ پاکستانی ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔
ڈاکٹر فرحان نے ٹویٹ کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پورا پاکستان متحد ہو کر ان چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرے کہ بس بہت ملک لوٹ لیا۔ جب تک زرداروں اور ان کے یاروں سے رقم واپس نہیں لی جاتی تب تک پاکستان میں معاشی بحران چلتا رہے گا۔
زین العابدین نے مطالبہ کیاکہ ملک کے سرٹیفائیڈ چوروں سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔
خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ سندھ کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ آصف زرداری ہے۔
ساجد خان آفریدی نے لکھا کہ جس بے دردی سے ان لوگوں نے پاکستان کو لوٹا ہے ان کو سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے۔ احتساب ضرورت ہے کرپشن کے خاتمے کےلئے۔
محمد نعمان کا کہنا ہے کہ اگر سورج کی گرمی سے دھواں اٹھنا شروع ہوجائے تو سمجھ جائیں وہاں جب آگ لگے گی تو کتنا دھواں ہوگا۔لگتا ہے نیب والوں نے صحیح جگہ ہاتھ ڈالا ہے۔ 
حکمت شاہین نے ٹویٹ کیاکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ عمران خان کرپشن کا پیسہ واپس لانے کے لئے جس حد تک بھی گیا عوام عمران خان کا ساتھ دیں گے۔
بخت اللہ خان نے لکھا کہ پاکستان کی بدقسمتی یہ ہے کہ جب بھی ان سیاستدانوں پر احتساب کی بات کرو تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے یا پھر حکومت ان سے انتقامی کارروائی کر رہی ہوتی ہے مگر جو دولت انہوں نے کرپشن کے نام پر کمائی اس کا کوئی حساب نہیں۔
عثمان محمد نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے قانون کی سب سے بڑی کمزوری یہی ہے کہ طاقتور امیر چند ٹکے دکھا کر ضمانت پر باہر آ جاتا ہے اور غریب کا سفر سولی تک ہی ہو کر ختم ہوتا ہے یا تو ضمانت کا قانون ختم کیا جائے یا پھر مشکل کر دیا جائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں