Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند دراندازی کرے تو ہمیں بھی کرنی چاہئے، مشرف

دبئی ...سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مودی ہندوستانی عوام کو بےوقوف بنارہے ہیں۔ جب بھی ہند میں انتخابات ہوتے ہیں توایسے حالات پیدا کئے جاتے ہیں۔ایک بیان میں سابق صدرنے کہا کہ منصوبہ بندی کی جائے کہ ہند کو کس جگہ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔اپنی تیاری رکھنی چاہیے۔ہند دراندازی کرے تو ہمیں بھی کرنی چاہیے۔ہمارے پاس ردعمل کے لئے فورس تیار رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہند کی 5 ریاستوں میں بی جے پی کوحال ہی میں شکست ہوئی ہے۔جب بھی ہندمیں انتخابات ہوتے ہیں تو پاکستان کو نشانہ بنایاجاتا ہے۔ممبئی حملہ بھی ہند نے خود کرایا تھا۔سابق صدر نے کہا کہ ایل او سی پر اگر وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں توہم بھی پہنچاسکتے ہیں۔پاک فضائیہ کارسپانس ٹائم بہترین ہے، مزید بہتر ہوناچاہیے۔

شیئر: