Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ہندوستان_کا_ناکام_فضائی_حملہ

ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں فضائی حملے کی ناکام کوشش پر پاکستانی ٹویٹر صارفین نے کیا لکھا آئیے دیکھتے ہیں۔
تحریم ایاز نے ٹویٹ کیا کہ ہند دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ہزار کلو کا بغیر دھوئیں والا بم استعمال کیا ہے۔
فیصل خان نے لکھا کہ ہندوستانی حکومت اور فوج کو بالی وڈ فینٹیسی سے باہر آ جانا چاہیے۔ یہ پاکستان ہے ، نیپال نہیں۔اب پاکستان جوابی حملہ کرے گا اور وہ اصل سرجیکل اسٹرائیک ہوگی۔
قوسین نے کہا کہ ہندکی حکومت اور فوج صرف اپنے مفادات کے لئے پورے خطے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
مجیب الرحمن شامی نے ٹویٹ کیاکہ ہند وستانی جارحیت سے ایک مشکل صورتحال پیداہوگئی ہے، جب قوموں کے وقاراورانا کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے تو پھرجواب دینا پڑتا ہے۔ پاکستان کو بھی کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا، خواہ بعد میں جو بھی صورتحال پیدا ہو۔
حنا نے کہا کہ ہندکے جانب سے عجیب و غریب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسکے 12 ایئرکرافٹ نے صرف ایک بم پھینکا اور واپس جانے سے پہلے اندھیرے میں ہی 300 لاشیں بھی گن لیں۔ یہ کسی بالی وڈ فلم کا اسکرپٹ لگتا ہے۔
رمشہ امجد نے لکھا کہ ہندکا جنگی جنون دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
محمد احمد کھوکھر نے ٹویٹ کیا کہ میرا خیال ہے پلوامہ میںکیا جانے والا بم حملہ زیادہ بہتر کوالٹی کا تھا کیونکہ وہاں صرف 300 کلو کے بم نے تباہی مچادی تھی اور یہاں ہزار کلو کے بم کے سامنے درختوں اور جھاڑیوں نے بھی جھکنے سے انکار کردیا۔
٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں