Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاکستان_تیار_ہے

ہند کی جنگ کی دھمکیوں کے جواب میں پاکستانی ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اور عوام جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ملیحہ شہباز نے کہاکہ مدہوش نہیں بیدار ہیں ہم ، ہر آہٹ پر تیار ہیں ہم ، سمجھے نہ کوئی غافل ہم کو ، وطن کے پہرے دار ہیں ہم۔
ہنس مسرور نے کہاکہ اس خطے میں پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف جتنی قربانی دی ہے شاید ہی ایسی مثال کہیں اور ملے۔ ہم امن چاہتے ہیں ہم نے اپنے بچوں کی قربانی دی لیکن ہم اب بھی تیار ہیں۔
زاہد صدیقی نے ٹویٹ کیا کہ میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پے نثار کر دوں ، محبتوں کے یہ سلسلے بےشمار تجھ پے نثار کر دوں۔ 
عبداللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ہند کو دبنگ جواب، ہندوستانی دانشوروں کا اعتراف کے پاکستان پر پلوامہ حملے کے بعد کوئی بھی دباﺅ نہیں بلکہ ہندوستانی میں شدید گھٹن ہے۔ جب لیڈر ایماندار اور محب وطن ہو تو وہ ڈٹ کر ملک کا دفاع کرتا ہے کیونکہ اسکا جینا مرنا دھرتی سے جڑا ہوتا ہے!
عمارہ مختار نے کہا کہ مسلمانوں کی اصل زندگی تو موت کے بعد شروع ہوتی ہے، اور ہر مسلمان اس کےلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ وطن عزیز پاکستان پر جان قربان کرنا ہمارے لئے گھاٹے کا سودا نہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں