Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند مزید کوئی حرکت کرسکتا ہے ،آرمی چیف

  اسلام آباد... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہند کی جانب سے مزید کسی حرکت کا خدشہ موجود ہے ۔ پارلیمانی رہنماوں کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے ہند کو موثر جواب دیا ہے تاہم ہند کی جانب سے مزید کسی حرکت کا خدشہ موجود ہے ۔ پاکستان کے دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی طیارے نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ 2 ہندوستانی طیاروں نے ایل او سی کو عبور یا جس پر انہیں مار گرایا گیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کا ہے اور وہ اپنا کام بھی کر رہی ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاملات طے پا جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نئی دہلی کو پھر امن کی دعوت دی ہے ۔ توقع ہے کہ ہند ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کی دعوت کو مثبت لے گا۔ دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پرچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پارلیمان سے بھی ہند کو دو ٹوک پیغام دیا گیا ۔ ا سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں میں مکمل ہم آہنگی ہے ۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
 

شیئر: