Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایما تھامپسن کافلم میں کام کرنے سے انکار

 برطانوی اداکارہ ایما تھامپسن نے کیلیفورنیاا سکائے ڈانس اسٹوڈیوز کی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔اداکارہ نے کہا کہ  اسکائے ڈانس اسٹوڈیوز نے اپنی کمپنی میں ہدایتکار جان لسٹر کو شامل کر لیا جن پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ ایما تھامپسن نے  پروڈیوسرز کے سامنے اس فیصلے پر احتجاج بھی کیا ہے۔ 62 سالہ جان لسٹر ڈزنی کمپنی میں اینیمیشن چیف کی حیثیت سے کام کررہے تھے تاہم گزشتہ سال انہیں اپنی نوکری سے اس وقت ہاتھ دھونا پڑا تھاجب ادارے میں موجود خواتین نے ان پر ہراساں کرنے کا الزام لگایاتھا۔
 
 

شیئر: