Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نژاد کمیل نانجیانی ہالی وڈ فلم میں

آسکر نامزد پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین کمیل نانجیانی جلد ہی ہالی وڈ کی ایکشن کامیڈی جاسوس فلم میں جلوے دکھاتے نظر آئیں گے۔کمیل نانجیانی کراچی میں پیدا ہوئے۔کراچی گرامر اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 18 برس کی عمر میں امریکہ منتقل ہوئے۔انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور فلاسفی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ وہ امریکہ کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔کمیل نانجیانی اب تک متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، وڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں۔، انہیں سب سے زیادہ شہرت ٹی وی کے کامیڈی سیریل سے ملی۔کمیل نانجیانی نے 2017 میں امریکہ کا کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیتا تھا، انہیں یہ ایوارڈ ان کی رواں برس آنے والی اپنی بایوگرافی فلم ’دی بگ سِک‘ پر دیا گیا۔’دی بگ سک‘ کی کہانی کمیل نانجیانی کی پاکستانی پس منظر کی زندگی اور امریکی اہلیہ کے ارد گرد گھومتی ہے۔کمیل نانجیانی نے 2007 میں امریکی مصنفہ  و اداکارہ ایملی وی گورڈن سے شادی کی تھی اور ان دونوں کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے۔
 
 

شیئر: