Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’اسٹاک ہوم‘‘کا پہلا ٹریلر

ہالی وڈ کرائم ڈرامہ فلم’ ’اسٹاک ہوم‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔بینک ڈکیتی پر مبنی تھرل سے بھرپور فلم ’’اسٹاک ہوم‘‘ کے ہدایتکار رابرٹ بڈریو ہیں۔فلم کی کہانی 1973میں سویڈن کے بینک میں ہونے والی ایک ڈکیتی کی واردات کے گرد گھومتی ہے جس سے شہر میں ایک بحران جنم لیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں نومی راپیس،ایتھن ہاک،مارک اسٹرانگ ،کرسٹوفر ہیئرڈیل اور مارک رینڈل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: