Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروئن ہوں، کیریکٹر رول نہیں کر سکتی ،اداکارہ میرا

اداکار ہ میرا نے اداکار ہ نیلم منیرکی بڑی بہن کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق فلم پروڈیوسر ریحان عثما ن نے اداکارہ میرا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی جس میں انہوںنے اداکارہ نیلم منیر کی بڑی بہن کا کردار ادا کرنا تھامگر اداکارہ نے یہ کردار نبھانے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ اپنی ہم عمر اداکارہ کی بڑی بہن کا کردار نہیں ادا کر سکتیں ۔میر انے کہا کہ میںہیروئن ہوں اوریہی کردار مجھے اچھے لگتے ہیں،میں کیریکٹر رول نہیں کرسکتی ۔اس حوالے سے فلمساز ریحا ن عثمان نے کہا کہ میرا کا ہیروئن کا دور گزر چکا ہے اور انہیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہئے ۔ میر اکوچاہئے کہ وہ خود کو ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھیں۔
 

شیئر: