Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیمار شخص کو ذہنی اذیت کیوں دی گئی،مریم اورنگزیب

لاہور...مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے درباریوں کا پھرسے نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ڈھونگ رچانے والے بتائیں کہ2 مہینے سے انہیں اسپتالوں میں گھمانے کا ڈرامہ کیوں کیاگیا؟۔ایک بیان میں کہا کہ آج حکومت نوازشریف کو صحت کی تمام سہولتیں دینے پر تیار ہے تو قوم سے پہلے جھوٹ کیوں بولا گیا؟۔ ایک بیمار شخص کے ساتھ2مہینے تماشہ کرکے اسے ذہنی اذیت کیوں دی گئی۔ علاج میں تاخیر کا جرم کیا گیا ؟ ۔پی آئی سی میں طبی تشخیص کے بعدایسے اسپتالوں میں کیوںرکھاگیا جہاں متعلقہ علاج میسر تھا ہی نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ اب ہر وزیر اپنی سیاست چمکانے کے لئے پھر بیان بازی کر رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔نوازشریف کے ساتھ یہ رویہ پنجاب حکومت کے چھوٹے ذہن اور کم ظرفی کی علامت ہے۔حکومت مخلص ہوتی تو سیاسی پوائنٹ ا سکورنگ اور ڈرامہ بازی میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرتی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم، وزراءاور ترجمانوں کو اب پتہ چل گیا کہ نواز شریف صاحب واقعی بیمار ہیں۔اب بظاہر ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت ان کے علاج کے لئے کوشش کررہی ہے۔

شیئر: