Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد کپور کی ”کبیر سنگھ“ رواں برس ریلیز ہوگی

بالی وڈ اسٹار شاہد کپور کی فلم’کبیر سنگھ‘ رواں برس ریلیز کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اسٹار شاہد کپور آج کل اپنی نئی فلم ’کبیر سنگھ ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز گزشتہ برس کیا گیا تھا۔ کبیر سنگھ ، تیلگو فلم ’ارجن ریڈی‘ کا ری میک ہے ۔فلم کی کہانی ایک ایسے سرجن کے گرد گھومتی ہے جس کی محبوبہ کسی اور سے شادی کرلیتی ہے جس کے بعد سرجن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔فلم میں ’کبیر سنگھ‘کا کردار شاہد کپور ادا کررہے ہیں۔ بالی وڈ فلم رواں سال جون میں ریلیز کی جائیگی۔
 

شیئر: