Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کراچی_کنگز

پی ایس ایل سیزن فور میں کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوکر ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ ٹویٹر صارفین نے اس بڑے میچ پر کیا ٹویٹس کئے آئیے دیکھتے ہیں۔
وقار احمد نے ٹویٹ کیاکہ سال بدل گیا مگر قسمت نہ بدلی لاہور، ملتان کے بعد تیسرا نمبر کراچی کا۔ ملیں گے پھر اگلے سال کراچی کنگز کے ساتھ۔
سحر النساء نے لکھا کہ لفظ __صبر۔ تشریح _ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے سپورٹرز۔
نور الصباح نے ٹویٹ کیا کہ کراچی کنگز ، تم ہارو یا جیتو سنو ، ہمیں ”کراچی کنگز“سے پیار ہے۔ پی ایس ایل کی وجہ سے روشنیوں کا شہر جگمگا اٹھا۔
اسد علی نے لکھا کہ اسلام آباد یونایٹڈ کو میچ جتوانے کا کریڈٹ کراچی کنگز کے بابراعظم کو جاتا ہے جس طرح اس نے بہت اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کر کے سب کیچ کئے
عمر باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز بھی آہستہ آہستہ لاہور قلندر بنتے جا رہے ہیں۔
 
 

شیئر: