Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واچ مین کا کام کر چکا ہوں، نواز الدین

بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو چھوٹے بجٹ کی فلموں میں بہترین اداکاری پیش کرکے ایک بہترین اداکار بنے ہیں ۔نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہاہے کہ انہوں نے اداکاری سے قبل واچ مین کی نوکری تک کی۔ ان کا کہنا ہے کریئر کے آغاز کے دنوں میںانہوں نے کئی چھوٹے کام کئے ۔ وہ دوستوں سے پیسے ادھار لیتے تھے۔ نواز الدین نے کہا انہوں نے اداکاری کیلئے 100 کے لگ بھگ آڈیشن دیئے۔ نواز کا کہنا ہے کہ محنت کا وقت خوبصورت نہیں ہوتا وہ صرف محنت ہوتی ہے۔

 

شیئر: