Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کسی کو ادھار تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی نہیں ملے گا،اسد عمر

  اسلام آباد ... وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا۔پاکستان کو بھی متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل نہیں ملے گا۔ چین کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں۔ آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ۔اگلے ماہ آئی ایم ایف کا پورا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے۔مجھ سے منسوب مہنگائی کی خبریں غلط ہیں۔مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکال لیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ہفتہ کو وزیرخزانہ نے کھلی کچہری میں خطاب ا ور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن عوام کی چیخیں نکلنے کی بات نہیں کی ۔عوام کی چیخیں نکالنے کی بات نہیں کی۔ متعلقہ ادارے کو غلط چلانے پر نوٹس بھیجوا سکتا ہو ں۔انہوں نے کہاکہ بلاول اور زرداری جو کہنا چاہتے ہیں کہیں، میں نے کہا تھا یہ جو بیانیہ دے رہے ہیں ۔ ہند پاکستان کے خلاف استعمال کرےگا۔ ہند نے اگلے دن اخباروں میں کہااور میری کہی بات سچ ہوئی اگلے روز ہندوستانی اخبارات کی شہ سرخیوں میں اسی بات کو اچھالا۔ انہوںنے کہاکہ چین سے زر مبادلہ کے زخائر کیلئے 2 ارب ڈالر ملنے کی بات چیت جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ۔اگلے ماہ آئی ایم ایف کا پورا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ تیل کی قیمتوں اور موبائل پر ٹیکسوں کی وجہ سے ٹیکس کم اکھٹا ہوا۔ انہوںنے کہاکہ شکر ہے بلا ول نے مجھے پڑھا لکھا جاہل کہا ہے، میں نے اس بات پر اعتراض اٹھایا تھا کہ بلاول کے بیانیے کو ہند ہمارے خلاف ہی استعمال کرےگا۔ انہوںنے کہاکہ مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکال لیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں۔

شیئر: