Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار محبوب عالم کو مداحوں سے بچھڑے25سال

مقبول ترین ٹی وی ڈراموں میں شامل ’ ’وارث “میں تاریخ ساز کردار اداکرنےوالے سینئر اداکارمحبوب عالم کو مداحوں سے بچھڑے25سال گزر گئے۔ محبوب عالم خان 14مارچ 1948ءکو پیدا ہوئے۔ اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے محبوب عالم نے فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے کیا۔اداکاری کے شوق میںوہ کراچی سے لاہور آئے اور مختلف ٹی وی ڈراموں میں ثانوی قسم کے کردار ادا کئے جس کے بعدشہرت نے ان کے قدم چومے۔ انہیں ڈرامہ سیریل ’وارث ‘میں چوہدری حشمت خان کے کردار میں کاسٹ کیا گیا۔ اس کردار کوادا کرنے کے بعد محبوب عالم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔انہوںنے اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی۔ محبوب عالم نے 38فلموں میں بھی اداکاری کی جن میں 12اردو ، 15پنجابی اور 11سندھی فلمیں شامل ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون ، چن وریام ، فٹا فٹ اور خان بلوچ قابل ذکر ہیں۔ محبوب عالم 18مارچ 1994ءکو کراچی میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
 

شیئر: