Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار انور اقبال کےلئے پر وقار تقریب

اداکار انور اقبال کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے الحمرا میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ انور اقبال نے کراچی سے لاہور آکر خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر مسعود اختر، خالد عباس ڈار، جاوید رضوی، ذوالقرنین حیدر، راشد محمود، اشرف خان ، محمود دہلوی سمیت دیگر نے انور اقبال کی فن کےلئے خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انور اقبال نے اپنے کرئیر میں جو منفرد مقام حاصل کیا وہ انتہائی کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے ۔ ان کے نبھائے گئے کردار آج بھی ان کے مداحوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔انور اقبال ، فردوس جمال، شکیل، طلعت حسین اور قوی خان جیسے لوگ ایک ادارے کا درجہ رکھتے ہیں جن سے استفادہ کیا جانا چاہئے ۔ مقررین نے کہا کہ انور اقبال نفیس انسان بھی ہیں جس کی گواہی ان کا چہر ہ بھی دیتا ہے۔ انور اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر میرے پاس شکریہ کے الفاظ نہیں ہیں، مجھے اپنے فنی کرئیر کے دوران بھی لاہور سے بے پناہ محبت ملی۔میں نے اپنے کرئیر کا آغاز لاہور کیا اور مجھے اس پر فخر ہے ۔اس موقع پر گلوکار خالد بیگ نے خوبصورت گیت پیش کئے جبکہ کامیڈین غفار لہری نے ون مین پرفارمنس دی ۔
 

شیئر: