Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام کی پیشکش ہوئی بھی تو ہند نہیں جاﺅں گی، وینا ملک

پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ اب اگر انہیں پڑوسی ملک ہند سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش موصول بھی ہو تو وہ وہاں کام کے لئے نہیں جائیں گی۔وینا ملک نے واضح کیا کہ اب اگر انہیں کتنی بھی بڑی پیش کش کی جائے یا انہیں سلمان خان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کیلئے بھی کہا جائے پھر بھی وہ پاکستان چھوڑ کر کام کے لئے ہندوستان نہیں جائیں گی۔وینا ملک نے یہ باتیں نجی چینل کے ایک پروگرام میں کہیں۔ وینا ملک نے ہندوستان میںکام کرنے کے تجربے پر بھی کھل کر بات کی اور پہلی بار بتایا کہ انہیں کیا مسائل پیش آئے۔وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بالی وڈ میں اپنی مرضی سے کام کرنا شروع کیا اور اپنی مرضی سے ہی کام کرنا چھوڑ دیا۔ہند میں کام نہ کرنے کا سب سے بڑا سبب وہاں پر پاکستانی فنکاروں کو اہمیت نہ دینا ہے۔

 

شیئر: