Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند پاکستانی فنکاروں کامنفی استعمال کرتا ہے، میکال ذوالفقار

 پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ ہند ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا منفی استعمال کرتا ہے۔ اداکار میکال نے حال ہی میں ہند میں کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی پہلے پاکستانی فنکاروں کا منفی اور غلط استعمال کرتے ہیں اور پھر انہیں آلہ کار بناکر مشکلات میں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔میکال ذوالفقار نے کہا جب میں نے فلم ”بے بی“ سائن کی اس وقت میں نے خصوصی طور پر پوچھاتھا کہ کیا یہ فلم اسلام اور پاکستان مخالف ہے تب فلم میکرز نے کہا نہیں، فلم میں ایسا کچھ بھی نہیں ۔ میں فلم کے پہلے حصے میں نہیں تھا مجھے فلم کے اسکرپٹ سے متعلق کوئی اندازہ نہیں تھا تاہم جب فلم ریلیز ہوئی تب مجھے حقیقت کا علم ہوا، اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں صرف پاکستانی فلموں میں کام کروں گا۔ہمیں ہند میں وہ عزت بھی نہیں دی جاتی جس کے ہم حقدار ہیں۔میکال ذوالفقار نے کہا کہ ہندوستانی ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کو مشکلات اورتنازعات میں دھکیل دیتے ہیں ۔

 

شیئر: