27مارچ : تھیٹر کا عالمی دن

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن 27مارچ کو منایا جائے گا ۔ورلڈ تھیٹر ڈے منانے کا مقصدڈراموں،ڈانس اور میوزک کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے خیالات ونظریات کا تبادلہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے مختلف ثقافتی تنظیموں اور فنی زندگی سے وابستہ افراد مختلف تقریبات کا اہتمام کریں گے اور اس بات کا عزم کیا جائے گاکہ ملک میں غیر اخلاقی تھیٹرکے خاتمے اور اصلاحی ڈراموں کے فروغ کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔تھیٹر کا مطلب عرف عام میں کسی کہانی کوناظرین کے سامنے ڈرامے کے انداز میں پیش کرنا ہے۔تھیٹر کی تاریخ بہت قدیم ہے اس کا آغاز2500قبل مسیح مصرسے ہوا تھا بعد میں اسے یونانیوں نے پروان چڑھایا۔شیکسپیئر جیسے ڈرامہ نگار نے بھی تھیٹر کو دوام بخشا۔پاکستان میں بھی تھیٹر کا آغاز انتہائی شاندار تھا ۔آغا حشر کاشمیری اور امتیاز علی تاج جیسے قلم کاروں نے اس حوالے سے بہت نام کمایا۔ آج کل تھیٹروں میں ڈراموں کی بجائے کامیڈی سے کام چلایا جارہا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کیلئے سنجیدہ اور سماجی موضوعات پر ڈرامے پیش کئے جائیں۔
 

شیئر: