Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری اور فریال کی احتساب عدالت میں طلبی

 اسلام آباد...احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 24ملزمان کو 8 اپریل کو طلب کر لیا ۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ سے اسلام آباد منتقل ہونے والے کیس کی جانچ پڑتال اور اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے کیس احتساب عدالت نمبر2 میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس منتقلی کے بعد تمام ملزمان کے سمن جاری کرتے ہوئے 8 اپریل کو عدالت طلب کر لیا ۔ ملزمان میں سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور ، حسین لوائی، طحہ رضا، انور مجید، عبدالغنی مجید، زین ملک ، نمر مجید، علی کمال مجید ، مصطفی ذوالقرنین ، عدیل شاہ، محمد قاسم ، محمد اشرف، اقبال خان نوری ، داود، شیر محمد، شہزاد علی ، کرن امین ، نورین سلطان، محمد ناصر شیخ ، کرسٹوفر ڈی کروز، غضنفر احسن ، راحیل مبین اور اسلم مسعود شامل ہیں۔

شیئر: