Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ٹو مچ “ رومانٹک تھرلنگ فلم ہے،ہدایتکار سلیم مراد

لالی وڈ کے رائٹر و ڈائریکٹر سلیم مرا دکی فلم ” ٹو مچ “کی اپریل میں نمائش کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے ۔ فلم میں اربا ز خان ،جہانگیر خان جانی ، آصف خان ،فیروزہ علی ، دیا جٹ، ام چوہدری سمیت دیگر اداکار وں نے کردار نبھائے ہیں ۔ فلم کا میوزک ایم ارشد کا ہے جبکہ کوریو گرافر توفیق شاہ ہیں ۔ سلیم مراد نے کہا کہ ” ٹو مچ “ رومانٹک تھرلنگ فلم ہو گی ۔ فلم تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے اور اسے آئندہ ماہ اپریل میں نمائش کے لئے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
 

شیئر: