Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ ماور اکے بھائی رشتہ ازدواج میں منسلک

 اداکارہ ماوراحسین اور عروہ حسین کے چھوٹے بھائی انسِ یزدان، آئمہ محمد حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔انس یزدان اور آئمہ محمد حسین کے نکاح کی تقریب فیصل مسجد، اسلام آباد میں ہوئی جہاں دونوں نے ایجاب و قبول کیا۔ نکاح کی اس مختصر تقریب میں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ اداکارہ ماورا حسین نے اپنے بھائی کے نکاح پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے شادی شدہ ہوگئے۔اداکارہ عروہ حسین نے کہاکہ میرے چھوٹوں کو نکاح کی مبارک باد۔ خیال رہے کہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی عروہ حسین کی گلوکار فرحان سعید سے شادی ہوئی جبکہ منجھلی بہن اداکارہ ماورا حسین تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔
 

شیئر: