Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائری صدرپر عدم اعتماد کا مطالبہ

ریاض ۔۔۔ الجزائری افواج کے چیف آف اسٹاف احمد قاید صالح نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں مظاہروں سے نمٹنے اور خارجی فریقوں کی جانب سے مظاہروں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے سدباب کیلئے موجودہ صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرلی جائے اور صدر کا عہدہ خالی قرار دیدیا جائے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اگر صدر اپنے فرائض منصبی ادا کرنے سے قاصر ہوں تو ایسی صورت میں آئین کی دفعہ 102کے مطابق انہیں عہدے سے سبکدوش کیا جاسکتا ہے۔ عاجل کے مطابق قاید صالح کا کہناہے کہ ہمیں بحران سے نکلنے کیلئے مناسب حل اپنانا ہی ہوگا۔
 

شیئر: