Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں انڈین جوڑے پر ’را‘ کے لیے جاسوسی کرنے پر فرد جرم عائد

جرمن پولیس، اے ایف پی
 
جرمنی کی مقامی عدالت نے ایک انڈین جوڑے  پر انڈین انٹیلیجنس ایجنسی 'را‘ کے لیے جاسوسی کرنے پرفرد جرم عائد کردی۔
جرمن پراسیکیوٹر کے مطابق انڈین جوڑا جرمنی کی سکھ کمیونٹی اور کشمیر کی تحریک کی جاسوسی کر رہا تھا۔
پراسیکیوٹر نے جوڑے کا نام 'منموہن ایس اور ان کی بیوی 'کنول جٹ کے بتایا۔
جرمنی کےقوانین کے مطابق ملزمان کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی جاتی ہے۔
جرمن پراسیکیوٹر نے ایک بیان میں کہا کہ منموہن  ایس نے جنوری 2015 کو را (ریسرچ اینڈ انالسسز ونگ) کے ایک افسر کو جرمنی کی سکھ کمیونٹی اور کشمیر کی تحریک کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے پر رضامندی کی تھی۔
بیان کے مطابق را کے اس افسر کے ساتھ جولائی اور دسمبر 2017 کے دوران ہونے والی میٹنگز میں منموہن کی بیوی بھی شریک رہیں۔  
بیان کے مطابق را کی جانب سے اس جوڑے کو کل  7200 یوروز کی ادائیگی کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈین جوڑے پر فرد جرم 28 مارچ کو عائد کی گئی تھی تاہم اس کا اعلان منگل کے روز کیا گیا۔
انڈین جوڑے کو جاسوسی کرنے کے جرم میں دس سال قید  تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
 

شیئر: