Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس نہ ادا کرنے والوں کو ’فائدہ ہوگا یا نقصان‘؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حال ہی میں تعینات ہونے چیئرمین شبر زیدی کی طرف سے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے سے متعلق فیصلے پر ٹوئیٹر صارفین نے برہمی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایف بی آر میں تعیناتی کے بعد یہ شبر زیدی کی طرف سے کیا جانے والا پہلا فیصلہ ہے، جس کے تحت ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو ان کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے سے 24 گھنٹے قبل اطلاع دی جائے گی۔
معروف اینکر کامران خان نے ایف بی آر کے چیرمین  کی جانب سے آنے والے اس قدم کو سراہتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پراعلامیہ شئیر کیا جس پر ٹوئیٹر صارفین نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اپنا درِ عمل دیا۔
ٹوئیٹر صارف وقار نے کامران خان کو چیرمین  ایف بی آر  کی دوستی کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ زیادہ خوش فہمی کا شکا ر نہیں ہونا چاہیے۔
ارشاد علی  کا کہنا تھا کہ اینکرز کے ٹیکس آڈٹ  کیسز ایف بی آر حکام کے پاس ہیں جس کی وجہ سے  اکثر اینکرز اس فیصلے  کی حمایت کررہے ہیں۔
ایک اور صارف عفنان کا کہنا تھا کہ وہ تمام لو گ جو شبر زیدی  کو بطور ایف بی آر چئیر مین دیکھنا چاہتےتھے ان لوگو ں کو اپنا کالا دھن قانونی طور پر سفید کرنے کا موقع مل جا ئے گا۔
دوسرے صارف منظور نے کہا کہ یہ تو بالکل ایسا ہے جیسا ایک دشمن کو حملہ کرنے سے پہلے بتا دیا جائے کہ حملہ کس وقت ہو گا۔
عماد احمد نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہو ئے  کامران خان کو کہا کہ آپ کا تعلق جس ادارے سے ہے وہاں کے پروگرامز اس فیصلے کے حق میں نہیں ہیں ۔ جبکہ آپ اس کے حمایتی ہیں ۔ ہم کس پر توجہ دیں۔
ارشاد علی نے کہا کہ یہ فیصلہ وہ صرف اپنے  دوستوں  کو  بچانے کے لیے کر رہے ہیں۔

شیئر: