اکشے کے چرچے اور سنی لیونی کو صرف ایک مبارکباد

سب سے پہلے بات کرتے ہیں اکشے کمار کی جو ان دنوں اپنے بیان کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں لیکن اس مرتبہ ان کے چرچے کسی بیان نہیں بلکہ ایک خوبصورت سی فو ٹو کی وجہ سے ہیں ۔ اکشے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انوپم کھیر اور گلشن گروور کے ساتھ فوٹو شیئر کیا ہے۔ جس میں وہ کافی مستی بھرے انداز میں نظر آرہے ہیں۔ اکشے نے فوٹو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ ’میں نے اپنے کیریئر کی شروعات ان دو بہترین اداکاروں کے ساتھ کی تھی ۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مزے بھی کرتے رہے اور جھگڑا بھی، لیکن ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔ اس لئے میں ان دونوں کو بہترین اداکارسے پہلے اپنا دوست مانتا ہوں‘۔

بالی ووڈ میں اگر کسی ہیرو یا ہیروئن کا جنم دن ہوتا ہے تواسے ان کے مداحوں کے علاوہ بالی ووڈ کے دوسرے سٹار بھی مبارکباد دینا نہیں بھولتے، لیکن جب بات آئی سنی لیونی کی تو کسی بھی بالی ووڈ سٹار نے انہیں جنم دن کی مبارکباد نہیں دی جبکہ سنی بالی ووڈ میں آئٹم سانگ اور ایکٹنگ کے ذریعے اپنا مقام بنا چکی ہیں لیکن سنی کے جنم دن پر بالی ووڈ کی سب سے عقل مند شخصیت کے طور پر پہچانے جانے والے عامر خان مبارکباد دینا نہیں بھولے۔ عامر نے سنی کو مبارکباد پیش کی اورمزید کامیابی کے لئے دعا کی۔عامر کے ایسے انوکھے برتاؤ پر تو لوگ فدا ہیں اور عامر ہمیشہ وہ بات یا کام کر جاتے ہیں جس کی توقع بھی نہیں کی جا سکتی ۔

فلم ’قابل‘ جس میں پہلی مرتبہ ریتک روشن کے ساتھ یامی گوتم نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں دونوں نے نابینا کا کردار ادا کیا تھا اور اس فلم نے عوام کو دلوں کو چھو لیا تھا اور سینما گھروں میں کافی دھوم مچائی تھی، جس کے بعد اس فلم کو اب چین میں بھی دکھایا جائے گا ۔ بہت کم فلمیں ایسی ہوتی ہیں جن کو بیرون ملک کے سینما گھروں میں دکھایا جاتا ہے جن میں اب ’قابل‘ فلم کا شمار بھی ہو گیا ہے ۔ یہ فلم چین میں 5 جون کو دکھائی جائے گی ۔ اس فلم کی ڈبنگ بھی چائنا زبان میں کی گئی ہے ۔
رشی کپور جو کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے تھے اور علاج کرانے کے لیے امریکہ گئے تھے ۔ کچھ دنوں پہلے ہی انڈیا واپس آئے ہیں ۔ رشی کپور کےانڈیا آنے کے بعد دپیکا پڈوکون ان کے گھر پہنچییں۔ دپیکا نے رشی کپور کی بیوی نیتو کپور کے ساتھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں ۔ یہ بھی بتا دیں کہ دپیکا، رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور کی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں۔ خبریں دینے والوں کی مانیں تو رشی کپور اور نیتو کپور، دپیکا اور رنبیر کے رشتے سے خوش نہیں تھے ۔ اس لیے رنبیر نے دپیکا سے علٰیحدگی اختیار کر لی تھی لیکن دپیکا پچھلی ساری باتوں کو بھول کر رشی کپور سے ان کے گھر ملنے پہنچیں۔

اب بات کرتے ہیں اس ہفتے ریلیز ہوئی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ائیر۔ 2 کی جو کہ باکس آفس پر اب تک 22  کروڑ روپے کی کمائی کر چکی ہے ۔ اس فلم میں ٹائیگر شراف، تارا ستاریا اور انایا پانڈے نظر آئیں ۔ یہ فلم عوام کو کچھ زیادہ انٹرٹین نہیں کر پائی ۔ لیکن بات کی جائے اس فلم کے گانوں کی تو وہ کافی اچھے ہیں ۔ فلم کے لیے عوام کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے ۔ کچھ کو فلم بہت پسند آئی تو کچھ کو یہ فلم ٹھیک لگی لیکن کمائی کے معاملے میں یہ فلم پیچھے نہیں رہی ۔

شیئر: