Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے موت یا زندگی میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا: جنگل میں لاپتہ ہونے والی آمندا ایلر

آمندا ایلر ہوائی کے جنگلوں میں دو ہفتوں سے لاپتہ تھیں۔ (تصویر:اے ایف پی)
امریکی ریاست ہوائی کے جنگل میں لاپتہ ہونے والی یوگا انسٹرکٹر 17 دن بعد زندہ مل گئیں۔ ریسیکیو کرنے والوں نے بتایا کہ وہ پانی اور پتے کھا کر گزارہ کر رہی تھیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 35 سالہ آمندا ایلر جمعہ کو ماوئی کے جنگل میں ندی کے کنارے ایک وادی میں ملیں جنہیں فوری طور پر ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔ وہ ان جنگلوں میں ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہوگئی تھیں۔
ایلرماوئی کے جنگل میں ندی کے کنارے وادی کے قریب ملیں
 امندا ایلر ماوئی کے جنگل میں ندی کے کنارے  ملیں (تصویر:فیس بک)

سنیچر کو ’فائنڈ امندا‘ کے نام سے فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ہسپتال کے بستر سے امندا نے بتایا کہ ’گذشتہ 17 دن میری زندگی کے سب سے مشکل ترین دن تھے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے زندگی اور موت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا اور میں نے زندگی کو چُنا۔‘
امندا ایلر جو فزیو تھراپی کے شعبے سے وابستہ ہیں اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی ایک ٹانگ ٹوٹ چکی ہے، گھٹنے پر بھی زخم ہیں جبکہ ان کی جلد جھلس چکی ہے اور جسم پر خراشیں بھی موجود ہیں۔
ایلر کو تلاش کرنے کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے ایک مہم چلائی گئی جس کے تحت 70،000 ڈالر جمع کیے گئے اور انہیں ڈھونڈنے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کرائے پر حاصل کیا گیا۔
آمندا ایلر کی تلاش کے لیے ایک ہیلی کاپٹر خریدا گیا تھا۔(تصویر: فیس بک)
آمندا کی تلاش کے لیے جمع عطیات سے کرائے پر ہیلی کاپٹر حاصل کیا گیا (تصویر: امندا فیس بک)

امندا ایلر کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک رضاکار ایلر کو دیکھ کر خوشی سے چلا’تا ہے اور پھرانہیں ندی کے کنارے تنگ وادی کی ڈھلوان سے اوپر بحفاظت اٹھالیا جاتا ہے۔
ایلر کہتی ہیں کہ ’میں ان لوگوں کی انتہائی شکرگزار ہوں اور ان کا احترام کرتی ہوں جنہوں نے میری مدد کی، میرے لیے فنڈز دیئے اور جو لوگ بیس کیمپ میں موجود تھے۔ میرے پاس الفاظ نہیں جن سے میں ان کا شکریہ ادا کرسکوں۔‘
چٹان سے گرنے کی وجہ سے ایلر کی ایک ٹانگ اور گھٹنہ زخمی ہوگیا
چٹان سے گرنے کی وجہ سے امندا کی ایک ٹانگ اور گھٹنہ زخمی ہوگیا (تصویر: امندا فیس بک)

لاپتا ہونے سے قبل انہیں آخری بار ان کے بوائے فرینڈ نے دیکھا تھا۔ پولیس کو ان کی گاڑی ہائیکنگ کے لیے مختص راستے کے قریب پارکنگ کی جگہ سے ملی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایلر راستہ بھٹگ گئی تھیں اور تیسرے دن وہ 20 فٹ کی چٹان سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں جس سے ان کی ٹانگ اور گھٹنہ زخمی ہوگیا۔
فیس بک پیج پر ان کے مداحوں نے لکھا کہ ’وہ اسی طرح مضبوط ہیں جیسا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ مضبوط رہیں گی۔‘

شیئر: