Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سزا یافتہ2 فوجی اور ایک سویلین افسر جیل حکام کے حوالے

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 30مئی کو سزا پانے والے3افسران کو سول جیل حکام کے حوالے کردیا گیا۔
 میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ سزا یافتہ افسران کو ان کی سرگرمیوں کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات ملتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ٹرائل کے دوران تینوں افسران فوج کی حراست میں رہے۔
 واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کرنے والے2 فوجی افسران اور ایک سویلین افسر کی سزاوں کی توثیق کی تھی۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق افسران کے خلاف کارروائی بیرونی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کرنے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بریگییڈئیر (ر) راجہ رضوان اور سویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کی موت کی سزاوں کی توثیق کی گئی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا تھا کہ گزشتہ دو سال میں مختلف رینکز کے 400 سو افسران کو سزائیں دی گئیں۔
خیال رہے کہ رواں برس فروری میں آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس میں فوج کے2 افسران کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔
اسی پریس کانفرنس میں انھوں نے یہ بھی تصدیق کی تھی کہ دونوں افسران کے خلاف مقدمہ فیڈل جنرل کورٹ مارشل میں چل رہا ہے اور یہ گرفتاریاں پاکستان کی کامیابی ہیں۔ 
 

شیئر: