Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'انڈین حکومت مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے ‘

ایسی خبریں مل رہی ہیں کہ مسلمان بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنتے ہیں ۔
 پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈین حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے ۔
     بدھ کوملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے ایک سوال پر کہا کہ سب سے پہلے ان کروڑوں مسلمانوں کو جو انڈیا میں آباد ہیں انہیں عید کی مبارکباد یتا ہوں ۔
     انڈین حکومت سے گزارش کروں گا کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے ۔ان کے بنیادی حقوق کو ملحوظ خاطر رکھے ۔ مختلف مقامات سے ایسی خبریں مل رہی ہیں کہ مسلمان بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنتے ہیں ۔ 
’میں سمجھتا ہوں کہ انڈیا میں مسلمان اقلیت میں ہیں ۔ نئی دہلی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کے حقوق کی پاسداری کرے’ ۔
 مریم نواز کے ٹوئٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بالکل وقت ایک سا نہیں رہتا ،ہمیں ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئیے۔ سب کے لئے دعا گو ہوں ۔آج یگانگت اور یکجہتی کا دن ہے ہم سب کو اس کا اظہار کرنا چاہئیے۔
 ریڈیو پاکستان کے مطابق ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا۔ خطے پر اس کے مثبت نتائج جلد نظر آئیںگے۔ سی پیک تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ملک اقتصادی راہداری سے ترقی کے نئے دور میں داخل ہو جائیگا۔
     وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ، انڈیا میں نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے اور اب کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔

شیئر: