Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈ کپ:انڈیا نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

روہت شرما نے شاندار بیٹنگ کرکے 122 رنز اسکور کئے
کرکٹ ورلڈکپ 2019میں انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان  سائوتھمپٹن میں کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ کا8 واں میچ ا نڈیا نے 228 رنز کا ہدف پورا کر کے اپنے نام کر لیا۔ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کے خلاف 227 رنز بنائے۔انڈیا کے یزویندر چاہل نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں انڈیا کے کھلاڑی یزویندر چاہل نے شاندرا بولنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں

پہلی اننگز
جنوبی افریقی اوپنرز محض 24 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ہاشم آملہ 6 اور کوئنٹن ڈی کاک11 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ جسپرت بمرا نے دونوں کو پویلن کا راستہ دکھایا۔
جنوبی افریقی کپتان ڈوپلیسس نے54گیندوں پر 4 چوکوں کے مدد سے  38رنز بناکر یزویندر چاہل کی گیند پر بولڈ ہو ئے۔وین ڈیرڈوسین کو بھی یزویندر چاہل نے پویلین کی راہ دکھائی اور ڈوسین 37 گیندوں پر 22 رنز ہی بنا سکے۔
ڈیوڈ ملر 40 گیندوں پر 31 رنز بناکر  یزویندر چاہل کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔ 
جنوبی افریقی بیٹسمین جین پال ڈومینی11 گیندوں پر 3 رنز بنا سکے اور کلدیپ یادو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

آندلی61 گیندوں پرایک چھکا اور 2 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بناکر ایم ایس دھونی کی گیند پرآئوٹ ہو گئے۔
کرس مورس نے 34 گیندوں پر 42 رنز بنائے اوربھونیشور کمار کی گیند پر کیچ آئو ٹ ہو ئے ۔ کرس مورس کا کیچ  ویراٹ کوہلی نے کیا۔
کرس مورس اور ربادا نے 66 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر کوئی رنز نہ بنا سکے اور بھونیشور کمار کی گیند پر آئوٹ ہو گئے۔
اسی طرح پہلی اننگز ختم ہوئی اور جنوبی افریقہ نے 227 رنز کی اننگز کھیلی ۔ 
واضح رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔جنوبی افریقی ٹیم کا ورلڈکپ میں تیسرا میچ ہے۔اس سے قبل اسے بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انڈین بولریزویندر چال نے شاندر بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں ۔ انہوں نے جنوبی افریقی بیٹسمین فاف ڈوپلیسس(کپتان)، ڈیرڈوسین ، ڈیوڈ ملر  اورآندلی کو آئوٹ کیا۔

دوسری اننگز
انڈین ٹیم نے 228 رنز حاصل کرنےکےلئےشیکھر دھون اور روہت شرما کی اوپننگ سے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔
روہت شرما نے شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 2 چھکے اور13 چوکے لگا کر اپنااسکور 122تک پہنچایا۔
 پانچویں اوورز کی پہلی گیند پر شیکھر دھون 12 گیندوں پر 8 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ربادا کی گیند پروکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ پرآئوٹ ہوئے ۔ 
انڈین ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 34 گیندوں پر 18 رنز بنا سکے اور اندلی  کی گیند پرکوئنٹن ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ ہوئے ۔اب تک انڈیا کے 2کھلاڑی آئوٹ اور 82 رنز ہی بنے۔
ربادا کی گیند پر ڈوپلیسس  کے ہاتھوں کیچ ہونیوالے لوکیش راہول نے 42 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور یوں انڈیا کی تیسری وکٹ گر گئی ۔
مہیندرا سنگھ دھونی نے 46گیندوں پر 34  رنز بنائے اور انہیں مورس نے بولڈ کیا۔
انڈیاکے ہاردک پانڈیا نے 47 ویں اوورز کی تیسری گیند پرچوکا لگا کر 228 رنز کا ہدف عبور کیا اور میچ اپنے نام کر لیا ۔ 

 انڈین اسکواڈ میں روہت شرما، شیکھر دھون، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، کیدار یادیو، ایم ایس دھونی، ہردک پانڈیا، بھونیشور کیمار، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چاہل اور جسپرت بمرا شامل ہیں۔
جنوبی افریقی اسکواڈ کوئنٹئن ڈی کاک، ہاشم آملہ، فاف ڈیوپلیسی، ریسی وین ڈیر ڈوسین، ڈیوڈ ملر، جے پی ڈومینی، آندلی پھیہلوکوایو، کرس مورس، کگیسو ربادا، تبریز شمسی اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔

شیئر: