’نواز شریف نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا‘

 معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی راز فاش کرکے ملکی سلامتی کوداؤ پر لگایا ہے۔
انہوں نےمریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کے قانون کو اپنے تابع کئے رکھا۔ ناجائز سہولتیں حاصل کرتی رہیں ، آپ کو ناگوار گزر رہا ہے، ہمیں آپ کی بے چینی کا احساس ہے، اس لیے حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر حملے کئے جا رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون کو آپ نے یرغمال کئے رکھا ، اب وقت آگیا ہے کہ آپ کو قانون کے ماتحت رہنا ہوگا۔ قانون کی حکمرانی پر جیسے عملدرآمد ہوتا جائے گا، آپ کی بے چینی بڑھتی چلی جائے گئی۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کہتی ہیں کہ میرے والد پر کرپشن ثابت نہیں، وہ بتائیں کہ اگر ان کے والد نے کرپشن نہیں کی تو وہ جیل میں کیوں ہیں؟ نواز شریف سمیت ہر قیدی کیلئے قانون برابر ہے۔

شیئر: