Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خان صاحب اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں‘

نوابشاہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے بینظیر کی سالگرہ کے موقع پر ہونیوالے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ21جون بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا دن سال کا سب سے طویل دن ہے ۔آج کے دن ذوالفقاربھٹو اور نصر ت بھٹو کے گھر بینظیر نے جنم لیا۔
بینظیر نے دنیا بھر میں قوم کی نمائندگی کی۔بینظیر بھٹو پاکستان کی پہچان تھی۔انہوںنے سیاست میں قدم رکھا تو سیاست میں نئی روح پھونک دی۔آج جمہوریت پسندوں نے کہا اے بینظیر تو واقعی بینظیر تھی۔بے نظیر پاکستان کی پہچان تھیں ، سیاستدان ہوتے ہوئے بہترین ماں تھیں ۔
انصاف کے پہرے دار خود ظلم کی انتہا کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں ںسابق صدر آصف زرداری کے بارے میں بھی کہا کہ آصف زرداری آج بھی جیل میں ہیں۔ آصف زرداری کا جرم 18ویں ترمیم کو متفقہ طور پر منظور کروانا تھا۔حکومت 18ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی تھی۔
عوام کے مسائل پر آواز اٹھانا جرم ہے تو مجھے بھی یہ جرم کرنا ہے ۔آصف زرداری کو 11سال جیل میں رکھا گیا ۔آصف زرداری کا جرم کیا ہے پوری جوانی جیلوں میں ڈھل گئی ہے ، یہاں لوگ چندہ مانگ کر اسپتال بناتے ہیں اور پھر سیاست میں آجاتے ہیں،چندہ لیکر اسپتال بنانیوالے سابق صدر کو گالیاں دیتے ہیں۔
 آصف علی زرداری پر پورے پاکستان کو فخر ہے جس نے بی بی کی لاش پر کھڑے ہو کر’پاکستان کھپے‘کا نعرہ لگایا تھا ۔
بہت سے لوگ ہیں جن کے خلاف کیسز ہیں لیکن وہ آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ زرداری تو ہنستے ہوئے جیل چلے گئے۔
 یہ کیسی آزادی ہے  جہاں بولنے کی آزادی کو تحفظ دینے کے بجائے ہماری زبان بند کرتے ہیں۔

قائد اعظم نے ہمارے لئے آزاد ملک اس لئے نہیں بنایا تھا کہ ہم کسی کٹھ پتلی کے غلام بنیں ۔ہمیں نہ کٹھ پتلی وزیراعظم منظور ہے،نہ کنٹرول ڈیموکریسی منظور ہے ، نہ میڈیا سنسرشپ  منظور ہے  اور نہ ہی  عوام کا معاشی قتل منظور ہے ۔
یہ نیا پاکستان کٹھ پتلی پاکستان ہے ، یہ نیا پاکستان عوام کیلئے عذاب ہے۔یہ نیا پاکستان مہنگا پاکستان ہے۔نئے پاکستان میں عوام کے ، معاشی ، جمہوری حقوق محفوظ نہیں ہیں۔
پیپلز پارٹی ماضی میں سرخرو ہوئی اور آئندہ بھی ہو گی ۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے آج جمہوریت کا سورج ڈوب رہا ہے۔میں بلاول بھٹو
اپنے نانا اور دادا کی سوچ کو آگے لیکر جانا چاہتا ہوں۔
نیب نے زمینداری کو بھی کرپشن قرار دیدیا ہے۔آج جمہوریت کا سورج ڈوب رہا ہے ۔
چیف جسٹس کہتا ہے کہ بنی گالی انکروچمنٹ ہے، بنی گالا حلال نکلا اور غریب کی جھونپڑی حرام؟عمران خان کے احتساب کا مطلب ہے جس پر الزام ہے وہ پی ٹی آئی میں آجائیں ورنہ جیل میں جائیں۔
عمران خان اتنا ہی ظلم کرو جتنا برداشت کر سکو ۔عمران خان یاد رکھو ایک ایک آنسو کا حساب لوں گا
اپنے خطاب میں بلال بھٹو نے بجٹ پر بھی کہا کہ سب پارٹیز سے کہتا ہوں کہ عوام دشمن بجٹ کو ووٹ مت دینا ۔جو بھی پارٹی عوام دشمن بجٹ کو ووٹ دے گی اسے بیروزگاری کا حساب دینا  پڑے گا۔بجٹ کی شکل میں لوگوں کے معاشی حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ۔حکومت دھاندلی کے ذریعے عوام دشمن بجٹ کو منظور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وفاق سے صوبوں کے حقوق چھیننے نہیں دینگے  یہ عوام کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں 
آج سے ہمارا عوامی رابطہ شروع ،ہم پورے ملک کا دورہ کرینگے ۔ 
بلاول بھٹو نے کہا کہ نیا پاکستان نہ کھپے بلکہ قائداعظم کا پاکستان کھپے ،
 

شیئر: