Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش جیت گیا، افغانستان کو 62 رنز سے شکست

ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو  62 رنز سے ہرا دیا، دونوں ٹیمیں کے درمیان میچ ہمپشائر، ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلا گیا افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 263 رنز کا ہدف دیا جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

افغانستان کی بیٹنگ

افغانستان کی بیٹنگ شروع ہوئی تو بنگلہ دیشی بولرز نے شروع سے ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔رحمت شاہ 24 رنز پر کر تمیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے پہلی وکٹ گرنے کے بعد افغان بیٹسمین پریشر میں آگئے 79 رنز کے مجموعی سکور پر ہشمت اللہ نے وکٹ گنوا دی۔کپتان گلبدین نے 47 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی مگر شکیب کی بہترین بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے اس کے بعد کوئی کھلاڑی اچھا کھیل نہ پیش کر سکا۔محمد نبی بغیر کوئی رنز بنائے اور اصغر افغان 20 رنز بنا کر شکیب کا شکار بنے۔اکرام علی بھی وکٹ روکنے میں ناکام رہے اور غلط رن لیتے ہوئے 11 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ شکیب نے پانچویں وکٹ اپنے نام کرتے ہوئے نجیب اللہ کو 23 رنز پر آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب نے پانچ،مستفیظ نے دو،مصدق اور سیف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ 

بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کی تو پانچویں اوور میں لٹن ڈاس مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، پہلی وکٹ گرنے کے بعد تمیم نے محتاط انداز اپنایا مگر نبی نے انکی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے 36 رنز پر بولڈ کر دیا. اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے شکیب الحسن نے اس میچ میں نصف سینچری بنائی امید کی جا رہی تھی کہ وہ آج کے میچ میں بھی سینچری بنائیں گے مگر 51 رنز پر مجیب نے انکوایل بی ڈبلیوآؤٹ کر دیا۔اس کے بعد سومیا سرکار بھی مجیب کی بہترین بولنگ کے آگے مزاحمت نہ کر سکے اور تین رنز پر وکٹ گنوا دی۔

افغانستان کی جانب سے مجیب نےتین،گلبدین دو،نبی اوردولت نے ایک وکٹ حاصل کی۔
(فوٹو:اے ایف پی)

وکٹیں گرنے سے بنگلہ دیش کی ٹیم پریشر میں آگئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلبدین نے سلو ڈلیوری پر محمود اللہ کو 27 رنز پر آؤٹ کر دیا۔مشفیق الرحیم نے مشکل وقت میں ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی 49ویں اوور میں دوالت ذدران نے انکی وکٹ حاصل کی۔مصدق حسین نے بھی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور میں 35 رنز کا اضافہ کیا انکو گلبدین نے اننگز کی آخری بال پر بولڈ کیا۔
افغانستان کی جانب سے مجیب نےتین ،گلبدین دو،نبی اور دوالت نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں شبیر رحمان اور ربیل حسین کی جگہ مصدق حسین اورمحمد سیف الدین کو کھلایا جا رہا ہے جبکہ افغانستان نے بھی  حضرت اللہ اور آفتاب کی جگہ سمیع اللہ شنواری کے ساتھ دولت ذدران کو آج کے میچ میں موقع دیا ہے۔سمیع اللہ شنواری اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
ماضی میں کس کا پلڑا بھاری 
اب تک کھیلے گئے 11 ایڈیشنز میں سے دونوں ٹیمیں صرف ایک بار 2015 کے ورلڈ کپ میں آمنے سمانے آئیں اس میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو باآسانی 105 رنز سے شکست دی تھی۔
افغانستان ورلڈ کپ میں اب تک چھ میچز کھیل چکا ہے جس میں کسی ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ بنگلہ دیش نے اپنے چھ میچز میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے تین میچز تو ہارے ہیں مگر سب ہی میچز میں ٹیم کی کارکردگی کافی بہتر نظر ہے۔

افغانستان اور بنگلہ دیش چھ چھ میچز کھیل چکے ہیں (فوٹو:اے ایف پی)

شکیب الحسن بہترین فارم میں ہیں آج کے میچ میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ نصف سینچری بھی بنائی۔

شیئر: