Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ سیمی فائنل میں، نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست

ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے کیویز ٹیم کو 306 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 186 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے میچ کے بعد کیا جائے گا۔

کیویز ٹیم کی بیٹنگ

نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی توشروع میں ہی وکٹیں گنوا دیں جس کے باعث ٹیم پریشر میں کھیلتے دکھائی دی۔ پہلے ہی اوور میں ہینری نکولس بغیر کوئی رنز بنائے ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔دوسرے اوپنر گپٹل بھی صرف آٹھ رنز ہر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کپتان ولیم سن نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، وڈ نے اپنی ہی گیند پر انکو رن آؤٹ کر دیا۔تین وکٹیں گرنے کے بعد نیشم اور لیتھم نے ٹیم کو سنبھالا دونوں کے درمیان 54 رنز کی پارٹنر شپ جمی،  وڈ نے نیشم کو بولڈ کر کے انگلینڈ کو پانچویں کامیابی دلا دی۔گرینڈ ہوم صرف تین رنز پر سٹوکس کا شکار ہوئے۔وکٹیں گرنے سے کیویز ٹیم پریشر میں آگئی، اس مشکل وقت میں لیتھم نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تاہم پلنکٹ کی بال پر وہ بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔سینٹنر 12 اور میٹ ہینری سات رنز بنا کر بالترتیب وڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔بولٹ صرف چار رنز بان سکے انکو راشد نے آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے وڈ تین،راشد،آرچر،پلنکٹ،سٹوکس اور ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
فوٹو گیلری: انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ تصاویر میں

انگلینڈ کی بیٹنگ

 انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے شروع کے اوورز میں  جارحانہ انداز اپنایا دونوں اوپنرز نے نصف سینچریاں مکمل کرتے ہوئے 123 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔کیویز بولرز کو پہلی کامیابی 19ویں اوور میں ملی جب روئے نے 60 رنز پر سینٹنرکوآسان کیچ پکڑا دیا ۔اس کے بعد 24 رنزبنا کر روٹ نے بولٹ کی گیند پروکٹ کیپر کو کیچ دیا۔اوپنر بیرسٹو نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز بنائے انکو ہینری نے بولڈ کیا۔ بٹلر بھی صرف 11 رنز پر بولٹ کا شکار ہو گئے۔سٹوکس نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر سینٹنر کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان مورگن کو 42 رنز پر ہینری نے آؤٹ کیا جبکہ ووکس چاراور راشد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔وکٹیں گرنے سے انگلینڈ کا رن ریٹ گر گیا اور کیویز بولرز نے بہترین کم بیک کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 306 رنز پر روک لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ،ہینری،نیشم دو دو جبکہ سوتھی اور سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ورلڈ کپ کا یہ میچ نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے، دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا جبکہ انگلینڈ کی ہار کی صورت میں میزبان ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی۔
پاکستانی شائقین آج کے میچ میں کیویز ٹیم کو سپورٹ کریں گے کیونکہ انگلینڈ کے ہارنے کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کا امکان بڑھ جائے گا اور پاکستان اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔

انگلینڈ کی جیت کی صورت میں پاکستان اگر بنگلہ دیش کو ہرا بھی دیتا ہے تو نیوزی لینڈ اور پاکستان کا سیمی فائنل کھیلنے کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا کیونکہ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہو جائیں گی۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔
اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے اب تک آٹھ میچز کھیل کر 10 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں جبکہ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے آٹھ میچزمیں 11 پوائنٹس ہیں۔
پانچ مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اب تک 14 پوائنٹس حاصل کر کے سیمی فائنل میں بآسانی پہنچ چکی ہے۔ انڈیا بھی بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ افغانستان، جنوبی افریقہ،ویسٹ انڈیز،سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔ 
واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ 1992 کی طرح راؤنڈ رابن فارمیٹ پر کھیلا جا رہا ہے جس میں 10 میں سے ٹاپ کی چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

شیئر: