Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: ’بھائی یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا‘

 
کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کبھی شدید غصہ اور کبھی کرکٹ ٹیم کے لیے بے حد پیار کے جذبات۔
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، ٹوئیٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈز میں دلچسپ میمز سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
میچ کے شروع میں جہاں شائقین سرفراز احمد کی 500 رنز کے حوالے سے پیشن گوئی پر امید لگائے بیٹھے تھے، وہ بیٹنگ کے اختتام پر ٹوٹتی ہوئی نظر آئی۔ اس حوالے سے ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سرفراز اور دیگر ٹیم کے لیے کرکٹ کے علاوہ ایک نئے کیریئر کی شناخت کی۔ 

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کے آغاز، دوران اور بعد کی ٹویٹس کافی دلچسپ رہیں۔ بیٹنگ کے بعد ٹوئٹر پر سرفراز احمد کافی تنقید کا نشانہ بنے رہے۔
 ایک اور ٹوئٹر صارف نے سرفراز احمد کی پیشنگوئی کا مزاق بناتے ہوئے کہا کہ 500 رنز کے ہدف سے ان کی مراد مشرقی اور مغربی پاکستان کے کل رنز ملا کر تھی۔

 پول ٹریکر نامی صارف نے انڈین فلم ’منہ بھائی ایم بی بی ایس‘ کا ایک سین شیئر کیا ہوا تھا جس میں سرکٹ، منہ بھائی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہ رہے ہیں ’بھائی یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا۔‘ 

میچ کے شروع میں بھی دلچسپ ٹویٹس سامنے آئیں اور شائقین میں ملا جلا رجحان پایا گیا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر شئیر کی جس میں ایک بچہ سٹرا کی مدد سے  ٹائر میں ہوا بھر رہا ہے، صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اسی طریقے سے سیمی فائنل میں جانے کی کوشش کررہا ہے۔

نیکھیل نامی ٹوئٹر صارف نے جو میم شئیر کی اس میں پاکستانی کپتان کی جانب سے سیمی فائنل جیتنے کا نسخہ موجود تھا جس میں سرفراز احمد کہہ رہے تھے کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے اور پھر بنگلہ دیش کو ڈریسنگ روم میں بند کر دیں گے ۔

ٹوئٹرصارف ذیشان کا کہنا تھا کہ سرفراز کوئی دم یا جادو کریں تو ہی ہم سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں ۔

بنگلہ دیش کے ساتھ میچ سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا تھا کہ کوشش ہے 500 رنز بنا لیں ہونے کو تو معجزہ بھی ہو سکتا ہے ان کی اس بات پر بھی سوشل میڈیا پر کافی گہما گمی رہی۔

اکثر سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈ کپ کے دوران زیادہ وائرل ہونے والے پاکستانی کرکٹ فین مومن ثاقب پر بنے ہوئے میمز  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہما رے جذبات بھی اس سے ملتے جلتے ہیں۔

 

شیئر: