Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 29 مئی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

 پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282 روپے 6 پیسے ہو گئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 282 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قدر 75 روپے 20 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 79 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 748 روپے 19 پیسے کا ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح عمانی ریال کی  قدر 732 روپے 69 پیسے، کویتی دینار کی 918 روپے 40 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 39 پیسے رہی ۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید282 روپے 65 پیسے جبکہ قیمت فروخت 284 روپے 30 پیسے کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 85 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 90 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے اور 55  پیسے رہی۔ 

شیئر: