پاکستان کے سابق فاسٹ بولر و کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنے متعلق بات کرنے پر شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟Node ID: 858701
ڈاکٹر نعمان نیاز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’تین سال تک ٹیلی ویژن چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر یکطرفہ اور بدنیتی پر مبنی کردار کشی کی مہم جاری رہی، اس طرح کی کئی بے ضابطگیوں کی مثالیں موجود ہیں، ایسی ہی ایک مثال 25 مئی 2025 کو ’تماشا‘ پر نشر ہونے والے پروگرام ’ڈگ آؤٹ‘ کی قسط 31 میں سامنے آئی ہے جہاں شعیب اختر نے ایک بار پھر حقیقت کے برخلاف توہین آمیز ریمارکس دیے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آخرکار خاموشی کو مزید رضامندی نہیں سمجھا جا سکتا تھا۔ قانونی مشاورت کے بعد اب باضابطہ اور دوٹوک انداز میں ایک حد مقرر کر دی گئی ہے، شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔‘
For three years using television channels & digital media platforms, a one-sided malicious defamation campaign was continued. Example of many such indiscretions are available.
On Episode 31, aired May 25th, 2025, on Dug Out, streaming on Tamasha, Shoaib Akhtar let fly again. He… pic.twitter.com/x2Clpx6pCe
— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) May 30, 2025
یاد رہے کہ کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کی ایک ویڈیو کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب اختر پاکستان ٹیم کے کوچنگ کے نظام اور مینیجمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی مثال دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میرے ٹائم پر مجھے تو پتہ بھی نہیں ہوتا تھا کہ کوچ کون ہے؟ دوسرا ہمیں یہ نہیں پتہ ہوتا تھا کہ مینیجر کون ہے؟‘
‘Dr. Nauman Niaz ko hum ne bag uthanay k liye rakha hua tha’ - Shoaib Akhtar
: The DugOut#PakistanCricket pic.twitter.com/3zh8w9sSSH
— Usman (@jamilmusman_) May 30, 2025
وہ اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ ’ہمارے ٹائم پر ہمیں یہ پتہ ہوتا تھا کہ ہمارے بیگ کمرے میں پہنچے ہیں کہ نہیں، مینیجر البتہ اس لیے رکھا ہوتا تھا، یہ ڈاکٹر نعمان ہمارے بیگ اٹھاتا تھا، یہ اسی لیے رکھا ہوا تھا نا، ہمارے بیگ اٹھانے کے لیے رکھا ہوا تھا، یہ کمپیوٹر میں کچھ لکھتا رہتا تھا اور اس کا بنیادی کام ہمارے بیگ کمروں تک پہنچانا ہوتا تھا۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل سنہ 2021 میں شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان اعجاز کے درمیان لائیو شو میں تلخی ہو چکی ہے۔