Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کی بغداد میں سفارت خانے کے عملے کو انخلا کا حکم دینے کی تیاری

دو امریکی عہدیداروں نے بدھ کے روز بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ بغداد میں امریکی سفارت خانے سے تمام غیر ضروری عملے کو روانہ کرنے کا حکم دینے کی تیاری کر رہا ہے، کیونکہ خطے میں ممکنہ بے چینی کا خدشہ ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانہ پہلے ہی محدود عملے کے ساتھ کام کر رہا ہے، لہٰذا اس حکم سے زیادہ تعداد میں عملہ متاثر نہیں ہوگا۔
تاہم محکمہ خارجہ بحرین اور کویت میں موجود غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو بھی ملک چھوڑنے کی اجازت دے رہا ہے۔
اس فیصلے سے متعلقہ افراد کو ملک چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا اختیار دیا جا رہا ہے۔
ایک اور امریکی عہدیدار کے مطابق، پینٹاگون امریکی سفارت خانے بغداد سے امریکی عملے کے ممکنہ انخلا کی صورت میں معاونت کے لیے تیار ہے۔
تمام عہدیداروں نے اے پی سے اس منصوبے کی تفصیلات خفیہ رکھنے کی شرط پر بات کی، کیونکہ ان اقدامات کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

شیئر: