Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ کپ کے 44ویں میچ میں روہت شرما نے ورلڈ کپ میں پانچویں سنچری بناتے ہوئے انڈیا کو 7وکٹوں سے فتح دلا دی۔
روہت شرما ایک ہی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 5سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
 انڈیا نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن قائم کر لی ۔ سری لنکا نے سات وکٹوں کے نقصان پر 264رنز بنائے تھے، انڈیا نے 43.3اوورز میں 3وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ اوپننگ شراکت کے 189رنز میں روہت شرما نے سنچری اننگز کھیلی ، وہ 103رنز بنا کر آوٹ ہوئے، انہیں ورلڈ کپ میں تیسری شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا، راہول نے خوبصورت اننگز کھیلتے ہوئے 111رنز بنائے۔ انہیں ملینگا نے آوٹ کیا۔آوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی ریشابھ پنت تھے جو 4رنز بنا سکے ۔کپتان ویرات کوہلی 30رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔سیمی فائنل میں انگلینڈ یا نیوزی لینڈ میں سے کس سے سامنا ہو گا ، ا س کا فیصلہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے میچ کے نتیجے پر منحصر ہے۔

ورلڈ کپ میں تیسری سنچری بنانے والے اوپنر بیٹسمین روہت شرما خوبصورت اسٹروک کھیل رہے ہیں(فوٹو:اے ایف پی)

سری لنکا کی اننگز

 سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کے ابتدائی 4بیٹسمین 55کے سکور پر آوٹ ہونے کے بعد انجلیو میتھیوز اور لہیرو تھرمانے کی سنچری شراکت 124رنز نے ٹیم کا سکور بہتر پوزیشن پر پہنچادیا۔ لہیرو تھرمانے 53رنز کی اننگز کھیلی۔انجلیو میتھیوز نے 113رنز بنائے۔میتھیوز کو بمرا نے آوٹ کیا۔پریرا 2رنز بناسکے۔ ڈی سلوا 29رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔جسپریت بمرا نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔بھونیشور کمار،ہردیک پانڈیا،رویندر جدیجا اور کلدیپ یادو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بمرا نے دونوں اوپنرز کو ابتدائی اوورز میں ہی پویلین واپس بھیج دیا۔ دیموتھ کرونا رتنے 10جبکہ کوشل پریرا 18رنز بنا کر بمرا کا شکار ہوئے دونو ں کو وکٹوں کے پیچھے دھونی نے کیچ آوٹ کیا۔تیسری وکٹ پانڈیا کے ہاتھ آئی جب انہوں نے فرنینڈو کو بھی دھونی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کردیا۔ سری لنکا کے چوتھے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کوشل مینڈس جو صرف 3رنز بنا کر جدیجا کا شکار ہوئے انہیں دھونی نے اسٹمپڈ آوٹ کر دیا۔

انڈیا کے خلاف کھیلتے ہوئے سری لنکن بلے باز انجلیو میتھیوز سنچری مکمل کرنے کے بعد (فوٹو: اے ایف پی)

لیڈز میں کھیلے گئے اس میچ میںانڈین ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی، محمد شامی کی جگہ رویندرا جدیجا اور یزویندر چاہل کی جگہ کلدیب یادیو کو شامل کیا گیا ۔
آسٹریلیا اور انڈیا دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ پوائنٹس سکورننگ ٹیبل پر انڈیا8 میں سے 6 میچز جیت کرپوائنٹس ٹیبل پر13پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔سیمی فائنل مرحلے میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں۔

انڈیا کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا تیسری وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(فوٹو: اے ایف پی)

 سری لنکا نے میگا ایونٹ میں 8 میچز کھیل کر3میں کامیابی حاصل کی ہے 3 میں شکست کاسامنا کرنا پڑا جبکہ 2میچ بارش کی نذر ہوگئے۔
انڈیا کی ٹیم سری لنکا سے میچ جیت 15پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ آسٹریلیا اگر جنوبی افریقہ سے اپنا آخری میچ جیت لے تو پہلی پوزیشن پر واپس آکر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ، شکست کی صورت میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ ہو گا۔
 
ورلڈ کپ 2019ءکا پہلا سیمی فائنل 9جولائی کو پہلی اور چوتھی ٹیم کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل دوسری اور تیسری ٹیم کے مابین 11جولائی کو کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 14جولائی کو لارڈ ز کے تاریخی مقام پر کھیلا جائے گا۔تاہم بارش کی صورت میں میچ 15 جولائی کو ہوگا۔
 

شیئر: